کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف سماعت کیلئے بنچ تشکیل

Sep 05, 2017

اسلام آباد: کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تین رکنی فل بنچ کي تشکيل چيف جسٹس نے کي، فل بينچ جسٹس قاضی امین کي سربراہي ميں بنايا گيا ہے جس ميں جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں۔

اين اے ايک سو بيس سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کلثوم نواز کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق کلثوم نواز نے دبئي کا اقامہ حاصل کيا ليکن کمپني کي تفصيلات اثاثوں ميں ظاہر نہيں۔

درخواست ميں جے آئي ٹي رپورٹ کا حوالہ دے کر کلثوم نواز کو نااہل کرنے کي استدعا کي گئي ہے۔ سماء

Kulsoom Nawaz

NA 120

Tabool ads will show in this div