ملتان میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ، کئی افراد زخمی
اسٹاف رپورٹر
ملتان: ملتان کی جہاں بستی خداداد میں اراضی کے تنازعے نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کرلی ہے ۔۔ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ اور پتھرائو سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ علاقے میں اب بھی شدید کشیدگی ہے اور کسی بڑے تصادم کا خطرہ ہے ۔۔
بستی خدا داد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔۔ علاقے میں مسلح افراد نے مورچے سنبھال لئے ہیں ۔۔ دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر نہ صرف فائرنگ کی بلکہ پتھرائو بھی کیا ہے ۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔۔ اہلکاروں نے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔ علاقے کے مکینوں نے اس صورتحال پر احتجاج کیا ہے ۔۔ سماء