کافی پیئیں ، لمبی عمر جیئیں

Sep 05, 2017

بارسلونا : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں وہ بیماریوں سے کم متاثر ہونے کے ساتھ لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے تمام یورپی ممالک پر کئے  گئے سروے میں 19 ہزار 896  رضا کاروں کو شامل کیا جن کی اوسط عمر 37 سال اور 8 مہینے تھی۔

سروے کے مطابق 17 سالہ مدت میں جن لوگوں نے روزانہ اوسطاً 4 کپ کافی پی ان میں کسی بھی وجہ سے ناگہانی موت کے امکانات ایسے افراد کے مقابلے میں 64 فیصد کم دیکھے گئے جو کافی نہیں پیتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کی روزانہ مقدار اور عمومی صحت میں تعلق کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ2 کپ کافی کے اضافی استعمال سے ناگہانی موت کے امکانات مزید 22 فیصد کم ہورہے تھے چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو۔

سروے کے مطابق 45 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کیلئے 2 کپ اضافی کا استعمال کرنے کا یہی فائدہ 30 فیصد تک دیکھا گیا۔ دوسری جانب نسبتاً کم عمر والے افراد میں زیادہ کافی استعمال کرنے کے فوائد اتنے نمایاں اور واضح نہیں تھے۔ اے پی پی

death

HEALTH