عزیز آباد سے گرفتار مزید 5 ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتار کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 5 کارکنوں کو عدالت نے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، بعض ملزمان پر نئے مقدمے بھی درج کردیئے گئے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 5 ملزمان کو پولیس بکتر بند گاڑی میں لائی، ملزمان کی حفاظت کیلئے رینجرز کی بھی بھاری نفری موجود تھی، ملزمان میں محمود، شکیل، محمد عامر، عابد اور جاوید شامل ہیں۔

ملزمان کو 11 مارچ کو نائن زیرو اور عزیز آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کیخلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے۔

پولیس نے بعض ملزمان کی قتل اور اقدام قتل کے نئے کیسز میں بھی گرفتاری ظاہر کی، عدالت نے پانچوں ملزمان کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت سے قبل ملزمان کیخلاف چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

گزشتہ روز بھی 8 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ مزید 13 ملزمان کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سماء

Azadi March

ملزمان

team

myanmar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div