پنجگور میں شہید لیفٹنٹ کرنل اور دیگر اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ: پنجگور کے علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹنٹ کرنل اور دیگر اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو پنجگور اور واشک کے درمیانی علاقے شنگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل عامر، لانس نائیک مقصود اور سپاہی عرفان کی نماز جنازہ پنجگور میں ایف سی کیمپ میں ادا کردی گئی۔

صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ، ڈی پی او پنجگور اللہ بخش، ایف سی کے اعلیٰ حکام و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد میتوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اہلکار شہید جبکہ کرنل سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Panjgur

funeral prayer

unknown gunmen

Tabool ads will show in this div