لاہور : یوحنا آباد گرجا گھروں پر حملہ کرنیوالوں کے خاکے جاری

اسٹاف رپورٹ

لاہور : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے يوحنا آباد ميں دھماکے کرنیوالے خودکش حملہ آوروں کے خاکے جاری کردئيے ہيں، خاکوں کے مطابق حملہ آوروں کی شکل ميں مماثلت پائی جاتی ہے اور ان کی عمريں 25 برس کے لگ بھگ تھيں، دوسری جانب دھماکوں کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف آپريشن بھی جاری ہے۔

خاکوں کے مطابق کرائسٹ چرچ پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد کا چہرہ بھاری ہے اور اس نے کلين شيو کرا رکھی تھی، کيتھولک چرچ کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کے چہرے پر ہلکے بال تھے اور اس کی آنکھوں کا رنگ ہلکا بھورا بتايا جاتا ہے، خود کش حملہ آوروں کے خاکے عینی شاہدين کے بيانات کی روشنی ميں تيار کئے گئے ہيں۔

دوسری جانب گرجا گھروں پر حملے کے بعد ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے گرد بھی شکنجہ کسا جارہا ہے، نادرا نے تصاوير کی مدد سے ملزمان کا ريکارڈ پوليس کو فراہم کرديا ہے اور ذرائع کے مطابق اب تک 106 ملزمان قانون کی گرفت ميں آچکے ہيں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 نوجوانوں کو جلانے ميں 34 افراد کو ملوث قرار ديا گيا ہے جن ميں سے 6 ملزمان گرفتار ہوچکے ہيں۔ سماء

لاہور

جاری

twins

Tabool ads will show in this div