بلدیہ فیکٹری سانحہ : ملزم رضوان قریشی کا ضمانتی گرفتار، اہم انکشاف

ویب ایڈیٹر

کراچی : بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جاوید شکیل نے دوران تفتیش واقعے سے متعلق اہم انکشاف کردیئے۔

پولیس کے مطابق رضوان قریشی کے ضمانی جاوید شکیل نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ فیکٹری جلانے کیلئے میٹنگ سیاسی جماعت کے دفتر میں ہوئی، بلدیہ ٹاؤن فیکٹری تک جانے کیلئے دو گاڑیاں فراہم کی گئیں، جس میں ایک ہائی روف میں نیلے رنگ کے ڈرم کے ذریعے کیمیل لے جایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ فیکٹری چوکیدار کو باندھ کر کمرے میں بند کیا، آگ لگنے کے بعد بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے خود کار دروازے بند ہوگئے تھے جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ سماء

Ayan Ali

India vs Pakistan

dharna

nepra

charges

conflict

nowshehra

Tabool ads will show in this div