ورلڈالیون کیخلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کےلئے ٹکٹوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کی ٹکٹیں لاہور کے ایمپوریم مال اور پیکجز مال میں دستیاب ہوں گی، جبکہ شائقین یہ ٹکٹیں آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔ ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے لے کر 8000 روپے تک ہے۔

کی ویب سائٹ کے ذریعے شائقین آئن لائن ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔ www.eticketing.pk/worldxi

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائے گے جس کا پہلا میچ 12، دوسرا 13 اور تیسرا 15 ستمبر کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کو "آزادی کپ 2017" کا نام دیا ہے۔ سما

online ticketing

World XI

T20 matches

Independence Cup 2017

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div