چین کی امریکی صدر کے بیان پر تنقید

بیجنگ: چین نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف بھی سخت اقدامات کی دھمکی دی تھی۔

چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان غیرمنصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے اس بیان میں چین کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کا اشارہ چین ہی کی طرف تھا کیوں کہ شمالی کوریا کی 90 فیصد تجارت چین کے ذریعے ہوتی ہے۔ اسی دوران چین اور روس نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریائی تنازعے کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ اے پی پی

CHINA

economic

ballistic missile

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div