لاہور : کسانوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، مظاہرین ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں کسانوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سينکڑوں مظاہرين ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہیں، جس سے شہر کا داخلی راستہ بند ہوگيا، دیگر شہروں سے آنے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہے۔

پنجاب بھر کے کسان اپنے مطالبات زرعی ادويات، بيج اور کھاد پر جی ایس ٹی ختم کرنے، ٹيوب ويلز کیلئے سستی بجلی اور فصل کے پورے معاوضے کا حصول، منوانے کیلئے کل سے لاہور ميں سراپا احتجاج ہيں۔

کسان اتحاد کے زير اہتمام  ملتان روڈ پر دھرنا دينے والے مظاہرين اپنے مطالبات کے حق ميں مينار پاکستان پر جلسہ کرنے کے خواہشمند ہيں، نقص امن کے خدشے کے پيش نظر ضلعی حکومت کی جانب سے اس کی اجازت نہيں دی جارہی، ليکن کسان جلسہ کئے بغير لوٹنا نہيں چاہتے۔

مظاہرين سے مذاکرات کیلئے ڈی سی او لاہور، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپريشنز موقع پر موجود ہيں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شيلنگ اور واٹر کينن کا انتظام بھی کيا گيا ہے۔

کسانوں کے احتجاج کے باعث شہر کے داخلی راستوں پر گاڑيوں کی لمبی قطاريں لگنے سے شہريوں کو شديد مشکلات درپيش ہيں۔ سماء

لاہور

planet

reforms

روز

ranking

ISPR

Tabool ads will show in this div