عزیز آباد سے گرفتار مزید 9 ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 9 ملزمان کو 14 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 9 ملزمان کو پیش کردیا گیا، ملزمان کو پولیس کی 2 بکتر بند گاڑیوں میں لایا گیا، صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم فیصل عرف موٹا بھی عدالت لایا گیا، دیگر ملزمان میں فرحان شبیر، نادر شاہ، عبید کے ٹو، عامر عرف سر کٹا، امتیاز، کاظم رضوی، عبدالقادر اور ندیم احمد شامل ہیں۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، عدالت نے تمام 9 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان پر دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

ملزم عبدالقادر پر قتل کے 3 نئے مقدمات بھی درج ہوگئے، دوران تفتیش ملزم نے لیاری میں 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ سماء

Azadi March

ملزمان

team

myanmar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div