لودھراں: وین دریائے ستلج میں گر گئی، پانچ مسافردریابرد
اسٹاف رپورٹر
لودھراں: لودھراں کے قریب کہروڑ پکہ کے علاقے میں مسافر وین دریائے ستلج میں گر گئی۔ چھ کو بچالیا گیا۔ پانچ کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔
مسافر وین لودھراں کے نواحی علاقے سے گزر رہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب دریائے ستلج میں جاگری۔۔ امدادی ٹیموں نے چھ مسافروں کو بچالیا ۔ تین خواتین سمیت پانچ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ سماٴ