روہنگیا مسلمانوں کے مزید ہزاروں مکانات جلادیے گئے
رخائن: ميانمار فوج کي وحشيانہ کارروائياں جاري۔ رخائن ميں روہنگيا مسلمانوں کے مزيد ہزاروں مکانات جلاديے گئے جس کے باعث بیشتر خاندان بنگلہ ديش ہجرت پرمجبور ہيں۔ کم ازکم چار سو مسلمان شہيد کر ديے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سال بھر ميں ايک لاکھ سے زائد روہنگيا مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ ديش جاچکے ہیں۔ مزيد قافلے سفر ميں ہيں جبکہ اکثرکشتيوں سميت ڈوب جاتے ہيں۔ بچ جانے والے بنگلہ ديش کي سرحدي بستيوں ميں پناہ ليتے ہيں۔
دہشتگردي سے ہلاک و زخمي ہونے والے روہنگيا مسلمانوں کا کوئي شمار نہيں۔ رخائن ميں صحافيوں کا داخلہ بند ہے جس کے باعث مظالم کا درست تناسب سامنے نہيں آرہا۔
ترک صدر طيب اردوان نے روہنگيا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشي قرار ديا ہے۔ انہوں نے بارہ ستمبر کوجنرل اسمبلي ميں يہ معاملہ اٹھانے کا اعلان کيا ہے۔ سما