یمن صورتحال،وزیردفاع خواجہ آصف اور مشیرخارجہ آج ریاض جائیں گے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   یمن کے مسئلہ پر پاکستانی حکام کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج سعودی عرب جائیں گے۔

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی جنگ نے پاکستانی حکام کوبھی تشویش میں مبتلا کردیا، آج وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف ، ایئر چیف، وزیر دفاع ، مشیر خارجہ نے شرکت کی۔ مشرق وسطٰی کی حالیہ صورتحال میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ ہوا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرے پر پاکستان بھرپور ردعمل  دے گا۔

سماء سے گفت گو میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر آنچ آئی تو سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سماء

اور

آج

Court

games

Tabool ads will show in this div