بلوچستان کی ترقی اور حفاظت بہت اہم ہے، آرمی چیف
راولپنڈی : جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز بلوچستان میں گزارا، انہوں نے تربت اور گوادر میں فوجی جوانوں اور مقامی افراد سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور سیکیورٹی بہت اہم ہے، اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز بلوچستان میں گزارا، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے تربت اور گوادر میں فوجی جوانوں اور مقامی افراد سے ملاقات کی، سربراہ پاک فوج، شہید میجر جمال کے اہلخانہ سے بھی ملے گئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، صوبے کی سیکیورٹی اور ترقی بہت اہم ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، دور دراز اور دشوار علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے پر فخر ہے۔ سماء