خواجہ اظہار پر حملہ، ایف آئی آر درج

کراچی : ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرليا گيا، آئی جی سندھ کہتے ہیں حملے میں کون ملوث ہے ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ميں درج کرليا گيا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کے تحت ايس ايچ او تيموريہ کی مدعيت ميں درج کيا گيا۔

آئی جی سندھ کہتے ہیں قانون نافذ کرنے والے تحقیقات کررہے ہیں، اسلحہ فرانزک کیلئے بھجوادیا، حملے میں کون ملوث ہے کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن پر عید الاضحی کی نماز کے بعد بفرزون میں قاتلانہ حملہ کيا گيا تھا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حملے میں محفوظ رہے جبکہ واقعے ميں پولیس اہلکار اور ايک لڑکا جاں بحق ہوگئے تھے۔ سماء

 

EID UL AZHA

Khwaja Izhar ul Hassan

deadly attack

Tabool ads will show in this div