نائن زیروسےگرفتار7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
اسٹاف رپورٹ
کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار سات ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار سات ملزمان کو پیش کیا گیا، جن میں ندیم برگر، وجیہ الرحمان، فیضان، رضوان، ممتاز، توصیف اورنعیم شامل ہیں۔۔ ملزمان پر بارودی مواد اور اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سماء