کراچی آپریشن کسی ایک جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، وزیراعظم
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں، کراچی آپریشن کسی ایک جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم نے متحدہ کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، شہر قائد سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں، کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی آپریشن کسی خاص جماعت کیخلاف نہیں، آپریشن کا رخ کسی خاص پارٹی کی طرف نہیں موڑا جائے گا، متحدہ کیخلاف کوئی اختلافی بات نہیں، حکومت سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، فاروق ستار نے کچھ دستاویزات بھی دی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہر سیاسی جماعت میں عسکریت پسند موجود ہیں، کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے، ڈیتھ سیل میں کسی کی ویڈیو بننا تعجب کی بات ہے۔ سماء