آرمی چیف کا قوم کو عید پر خصوصی پیغام

راول پنڈی : پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانیوں کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف سہیل امان نے عیدالاضحی کے خصوصی موع پر قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی ہمیں امن، خوشی، انسانیت کیلئے قربانی کا پیغام دیتی ہے۔
دوسری طرف ایئرچیف سہیل امان نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے، افسران اور جوان قوم کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر ہم شہداء کی قربانیوں کو سلام کرتے ہیں۔ اللہ ہمیشہ پاکستان کو سلامت رکھے۔ سماء