ورلڈ الیون کیخلاف میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

لاہور: ورلڈ الیون کے خلاف کرکٹ میچوں کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ پہلا میچ بارہ ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اب مداحوں کو لائن بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آزادی کپ کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ دنیا کی بہترین کرکٹرز کا لائیو ایکشن دیکھنے کے لئے پانچ سو سے لے کر آٹھ ہزار روپے تک کے ٹکٹ ملیں گے۔

شائقین کا کہنا ہیں کہ پہلے ٹی وی سکرین پر دیکھتے تھے۔ اب اسٹیڈیم میں جا کردیکھیں گے، بہت اچھی بات ہے یہاں کرکٹرز آرہے ہیں۔

عیدالاضحی کے بعد یہی ٹکٹ اسٹالز پر بھی دستیاب ہوں گے۔ ورلڈ الیون اور شاہینوں کے درمیان پہلا میچ بارہ ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔ سما

online ticketing

World XI

azadi cup

T20 matches

Tabool ads will show in this div