نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئیں

لندن: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب آپریشن کے بعد گھر واپس پہنچ گئی ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز نے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ دادی کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اور سب کو عید مبارک۔

زید حسین نواز نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے دادا نوازشریف اور دادی کلثوم نواز کے ہمراہ صوفے پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر لاحق ہے اور وہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں جہاں نواز شریف بھی موجود ہیں۔ سماء

CANCER

Kulsoom Nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div