ایان علی کیس میں نیا موڑ، والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا

ویب ایڈیٹر:


گوجر خان : راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے سپرماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ  نے اسپتال میں پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

۔ ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج محمد حفیظ نے بیان میں کہا کہ انہیں مسلسل کئی دنوں سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں،  فائرنگ انہی نے کرائی جو منی لانڈرنگ کیس میں بھی ملوث ہیں۔فائرنگ سے میرا کندھا ناکارہ ہو گیا۔

محمد حفیظ نے الزام عائد کیا کہ میری بیٹی ایان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مجھے جیل میں اس سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جا رہی۔

پولیس کے مطابق ایان علی کے والد بیٹی کی پیشی کے موقع پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت آ رہے تھے کہ جناح ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ محمد حفیظ کو کندھے پر گولی لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سماء

 

میں

کی

کے

پر

MQM

فائرنگ

کیس

karzai

Tabool ads will show in this div