پاکستانیوں کا انخلاء آج شام شروع ہو گا، سرتاج عزیز

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بات چیت ہو چکی ہے ، محصور پاکستانیوں کے انخلاء میں رکاوٹ نہیں ہو گی ۔ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا  کہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ صنعاء سے محصور پاکستانیوں کا انخلاء آج ہی شروع ہو جائے گا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سفارتخانے سے پاکستانیوں کو آج شام 5 بجےتک صنعاء چھوڑنے کی ہدیات کر دی گئی ہے۔ انہوں نے سماء کو بتایا کہ یمن میں3ہزار اور صنعاء میں ایک ہزار پاکستانی قیام پزیر ہیں ۔انشااللہ تمام پاکستانی خیریت سےپہنچ جائیں گے۔


Tabool ads will show in this div