ڈوبے شہر کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات سندھ نے کراچی میں موید وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزرتے وقت میں مون سون کا سسٹم رات تک ہلکا ہوجائے گا۔ آج بھی کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔
کراچی : سندھ بھر اور کراچی میں آج نسبتاً کم بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش کاامکان ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کراچی کے مرکزی علاقوں اوراہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔ شہر میں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص میں آج پھر بارش کا امکان ہے، جب کہ سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات، نصیرآباد، سبی میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان میں بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، سرگودھا، ژوب، کوئٹہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
راول پنڈی ڈویژن اوراسلام آباد میں بھی چندمقامات پربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان، کشمیرمیں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مرکزی علاقوں اوراہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی۔

ایم اےجناح روڈ، ڈیفنس اورکلفٹن میں سڑکیں صاف ہیں تاہم بعض علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ تاہم کچھ علاقے سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں صورت حال اب بھی ابتر ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 130ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مسرور 125 ، ناظم آباد 124، صدر میں64 ملی میٹر بارش ہوئی۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ ڈالا، لاہور سمیت بالائی پنجاب میں عید کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز ایبٹ آباد، چارسدہ، میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے دیگر حصوں میں عید پر اور عید کی تعطیلا ت کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سماء