آرمی چیف کی بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی: بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایت دی ہے کہ سندھ میں بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے مکمل معاونت یقینی بنائی جائے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سندھ حکومت نے شدید بارشوں سے متاثر ہون والے علاقوں میں حالات معمول پر لانے کے لئے پاک فوج سے تعاون طلب کیا ہے ۔ جس پر پاک فوج کی جانب سے پانی کے اخراج کے لئے استعمال ہونے والے پمپس سندھ حکومت کو فراہم کیے گئے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے پاک فوج کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں پانی کے اخراج اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے ۔ سماء

Gen Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div