وزیراعظم کو یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء پر تازہ رپورٹ پیش

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کو یمن سے شہریوں کے انخلاء پر تازہ رپورٹ پیش کردی گئی، عدن سے 150 پاکستانی بذریعہ روڈ مکلا جائیں گے، جہاں سے انہیں وطن واپس لایا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء پر تازہ رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایاگ یا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز پہلے کراچی لینڈ کرے گا، جہاں سے مسافروں کو اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مکلا ابھی تک پُرامن ہے اس کا ایئرپورٹ قابل استعمال ہے، عدن سے 150 پاکستانی بذریعہ روڈ مکلا جائیں گے، جہاں پہلے سے 100 پاکستانی موجود ہیں، مزید پاکستانیوں کو لانے کیلئے پرسوں بھی ایک جہاز یمن جائیگا۔ سماء

eid

رپورٹ

orange

Tabool ads will show in this div