یمن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جان کو خطرہ، واپس لانے کی اپیل

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ہميں بھی تو گھر لاؤ، سماء صرف يمن ميں محصور عام پاکستانی ہی نہيں بلکہ پاکستانی قيديوں کی بھی آواز بن گيا، يمن ميں قيد محمد صدیق نے حکومت سے تمام قیدیوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کی اپيل کی ہے۔

یمن جیل میں قید پاکستانی محمد صدیق کا کہنا ہے کہ جان کو خطرات لاحق ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ ہماری واپسی کیلئے بھی اقدامات کرے۔

یمن میں بدلتے حالات نے پاکستانی قیدیوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیا، لیاری کے رہائشی محمد صدیق کے اہل خانہ بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

محمد صدیق کے ساتھ یمن کی جیل میں دیگر 10 پاکستانی بھی قید ہیں۔ سماء

internet

december

orange

Tabool ads will show in this div