مجرم پارٹی چھوڑ دیں یا جرائم سے توبہ کرلیں، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مجرم پارٹی چھوڑ دیں یا جرائم سے توبہ کریں، گرفتاری کی صورت میں پارٹی ساتھ نہیں دے گی، این اے 246 سے کنور نوید جمیل کو امیدوار بھی نامزد کردیا۔

کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وقاص علی شاہ کو رینجرز نے بلاجواز قتل کیا، وہ صرف عورتوں کو بچا رہا تھا، اللہ نے موقع دیا تو بھائی اور بھتیجے کا بدلہ لوں گا، ان دونوں کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہ تھا۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو سخت لہجے میں تنبیہ کہ ایم کیو ایم میں موجود مجرم پارٹی سے علیحدہ ہوجائیں یا جرائم سے توبہ کرلیں، گرفتار ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم ساتھ نہیں دے گی، رابطہ کمیٹی کا کوئی رکن غلط کاموں میں ملوث پایا گیا تو ہمیشہ کیلئے نکالا جائے گا، چاہے وہ رکن کتنا ہی پرانا ہو کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بھٹک رہی ہے، صحیح راستے پر لانے کی کوشش کررہا ہوں،  صرف 3 گھنٹے سو رہا ہوں، غلطیوں پر کراچی تنظیمی کمیٹی کو برخاست کیا، متحدہ تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔

ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ ناچنے والے نے کہا الطاف کا چیپٹر ختم کرنے آرہا ہوں، این اے 246 کے عوام متحدہ کو نہیں الطاف حسین کو ووٹ دیں، بلے باز کی ٹیم کے سامنے کنور نوید ہمارے اُمیدوار ہوں گے۔

الطاف حسین نے وزیراعظم سے اپیل کہ کہ یمن کے معاملے پر اے پی سی بلائیں، تمام جماعتوں کے مشورے پر فیصلہ کیا جائے، موجودہ حالات تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ سماء

دسترخوان

چھوڑ

restrictions

galaxy

Tabool ads will show in this div