سہیل تنویر نے کیریبین لیگ میں تباہی مچادی، نیا ریکارڈ قائم

Aug 30, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Sohail-Tanvir-Prolific-PKG-30-08.mp4"][/video]  

برج ٹاﺅن : کیریبین پریمیئر لیگ میں سہیل تنویر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت گیانا امیزن واریرز نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 99 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کیریبین کرکٹ لیگ کے میچ میں بارباڈوس کی ٹیم 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14 ویں اوور میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستانی میڈیم پیسر سہیل تنویر کی برق رفتار گیندوں کے سامنے بارباڈوس کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، تنویر نے محض 3 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

برج ٹاﺅن میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں گیانا امیزن واریرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جیسن محمد 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسد فوادین 27، والٹن 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، رامپال اور ہوسین نے دو، دو وکٹیں لیں۔ سما / اے پی پی

caribbean cricket teams

Sohail Tanvir

Tabool ads will show in this div