صرف 31 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے، الیکشن کمیشن

Aug 30, 2017

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کیلئے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر جانے پر 345 میں سے صرف 31 سیاسی جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ضیاء)، مسلم لیگ فنکشنل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعتوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کیلئے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اگست تھی تاہم 345 میں سے صرف 31 سیاسی جماعتوں نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں، اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرانیوالی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین، پاکستان مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان، جمہوری وطن پارٹی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی ورکر، پاکستان غریب پارٹی شامل ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی، پاکستان ویمن مسلم لیگ، جماعت اہلحدیث پاکستان روپڑی گروپ، مستقبل پاکستان، ﷲ اکبر تحریک، پاکستان تحریک انسانیت، عوامی لیگ، نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز فرنٹ، عوامی مسلم لیگ، پاکستان رائے حق، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو، پاکستان سوشل جسٹس اور پاکستان محمدی پارٹی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔

قومی وطن پارٹی نے وقت گزرنے کے بعد اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں، جن جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ان میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ضیاء)، مسلم لیگ فنکشنل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی بھی شامل ہیں۔ سماء / اے پی پی

ECP

ELECTION

political parties

Assets

Tabool ads will show in this div