مردم شماری نتائج پر سندھ کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد : وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل نے مردم شماری کے عبوری نتائج پر سندھ کے اعتراضات مسترد کردیئے، کہتے ہیں ضرورت پڑی تو سول اور فوجی حکام مشترکہ پریش کانفرنس کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل نے مردم شماری کے عبوری نتائج پر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر ڈالی، سندھ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے بولے کہ بتایا جائے سندھ کو کس چیز پر اعتراض ہے، آئندہ الیکشن اور این ایف سی کا تعین انہی نتائج کی بنیاد پر ہوگا، صوبائی حکومتوں نے شہری اور دیہی علاقوں کا تعین کرنا تھا، مردم شماری کے عمل میں صوبائی حکومتوں نے تعاون کیا۔

کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ موجود ہے، ریلیاں نکال کر اداروں کو بدنام نہ کیا جائے، ضرورت پڑی تو سول اور فوجی حکام مشترکہ نیوز کانفرنس کرسکتے ہیں، فوج اور سول اداروں نے ملک کر مردم شماری کا ڈیٹا کیا، ادارہ شماریات اور فوج نے مل کر نتائج مرتب کئے، پارلیمنٹ اور مشترکہ مفادات کونسل کو بھی بریفنگ دیں گے، اپریل میں تمام ڈیٹا مکمل کرلیں گے۔ سماء

sind

PSB

Kamran Michael

Tabool ads will show in this div