منیٰ جانےوالےپاکستانی عازمین مشکل میں پھنس گئے
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور ایک بار پھر حج انتظامات کرنے میں ناکام ہوگيا ہے۔ پاکستانی عازمین کومنٰی لے جانے کيلئے ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی گئی ۔عازمین چوبيس گھنٹوں سے زائد مکہ ائیرپورٹ پر بے یار و مدد گار موجودرہے۔
سماءکوموصول ہونےوالی ویڈیومیں پاکستانی عازمین نے بتایاکہ ہيں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت منٰی جانے پر مجبورہيں ۔ عازمین کا کہناتھاکہ کئی بارٹرانسپورٹ کا پوچھا مگرکوئی درست معلومات نہیں دے رہا۔اس پریشانی کے باعث 24 گھنٹوں سے زائد مکہ ائیرپورٹ پرپاکستانی عازمین موجود رہے۔ سماء