پہلاٹیسٹ؛بنگلادیش نے آسٹریلیاکودھول چٹادی

ڈھاکہ : شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ اور جادوئی اسپن باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 20 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
بنگال ٹائیگرز نے کینگروز کو پہلی بار ٹیسٹ میچ میں زیر کر کے تاریخ رقم کر دی، کینگروز 264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ وارنر کے سوا آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔ شکیب کی گھومتی ہوئی گیندوں کے وار سے کینگروز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

وارنر نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ان کی 112 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ شکیب نے میچ میں 10 وکٹیں لیں۔ انہیں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Australia captain @stevesmith49 had a lot of praise for Bangladesh after they got their first ever Test win over his side #BANvAUS pic.twitter.com/Tk7ZYsIF4Z
— ICC (@ICC) August 30, 2017
کپتان اسٹیون اسمتھ 37، پیٹر ہینڈز کامب 15، گلین میکسویل 14، میتھیو ویڈ 4، آشٹن ایگر 2 نیتھن لیون 12 اور جوش ہیزلووڈ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ پیٹ کمنز نے 33 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔شکیب نے 5 تیجل اسلام نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں لیں۔ ایجنسی / سماء