مردوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ

Aug 30, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Drop-dead-beautiful-Japan-undertakers-tested-on-how-to-dress.mp4"][/video]

ٹوکیو : کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ مردوں کا مقابلہ حسن ؟؟ جی ہاں ایسا ممکن ہے مگر پاکستان میں نہیں جاپان میں، جہاں مُردوں کو خوبصورت بنانے کا مقابلہ ہوا، جو خاتون گورکن نے جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جاپان میں جنازے کی تدفین سے قبل مردے کو خوبصورت بنانے کا مقابلہ منقد کیا گیا، جسے رینو ترائی نے جیت لیا۔

خاتون گورکن نے مقابلے سے قبل کئی روز تک پریکٹس میں حصہ لیا۔ مقابلے کیلئے چار ججوں اور شرکاء نے گورکن کے کام کا جائزہ لیا۔

 

جاپان کے شنتو مذہب کے تحت مرنے کے بعد جنازہ ناپاک ہوجاتا ہے اور صرف قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں ہی جب اسے تیار کیا جاتا ہے تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں ۔ اس مقابلے میں سیکڑوں افراد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مُردوں کو اچھی طرح تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا۔ سماء

INTERESTING

Tabool ads will show in this div