اختلافات یا اعلیٰ تعلیم کا حصول، بلاول دو سال کیلئے سیاست سے کنارہ کش

ویب ایڈیٹر

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ 2 سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ماسٹرز کیلئے لندن کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا، اب وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔

پارٹی اختلافات یا اعلیٰ تعلیم کا حصول، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ماسٹرز کیلئے لندن کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو 5 ماہ سے پہلے ہی سیاست سے دور ہیں، بلاول کی اپنے والد آصف زرداری سے اختلافات کی خبریں بھی آتی رہیں، وہ 4 اپریل کو نانا ذوالفقار بھٹو کی برسی لندن میں منائیں گے، جبکہ بلاول 27 دسمبر کو والدہ کی برسی میں بھی نہیں آئے۔ سماء

Red Zone

Attacks

battle

اعلیٰ

Tabool ads will show in this div