خواجہ سراکو زبردستی گاڑی میں بٹھانےکی کوشش،انکارپر قتل

کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفینس میں نامعلوم افراد نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار پر خواجہ سرا کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

سماء کے مطابق کراچی کے علاقے ڈفینس فیز 6 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی میں سوار افراد نے سڑک پر کھڑے خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا۔

 

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد خواجہ سرا کو زبردستی گاڑی میں بٹھانا چاہتے تھے، تاہم گاڑي ميں بيٹھنے سے انکار کر خواجہ سرا کو قيمت جان دے کر چکانی پڑی۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کي شناخت نديم کے نام سے ہوئي، جو کورنگي چھ کا رہائشي تھا اور فنکشن کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔ ساتھي خواجہ سراؤں کے مطابق ملزمان سفيد ويگو ميں سوار تھے۔ پہلے بدتميزي کي اور جب بھاگنا چاہا تو فائرنگ کردي۔

واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں خواجہ سرا جناح اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔ سماء

KARACHI KILLING

SHEMALE

Assault case

Tabool ads will show in this div