مردم شماری کی شفافیت سے متعلق فوج سے پوچھ لیں

اسلام آباد: مردم شماری کے ابتدائی نتائج پر مختلف جماعتوں کی جانب سے اعتراضات کے بعد وفاقی ادارہ شماریات نے صاف کہہ دیا ہے کہ شفافیت سے متعلق اعتماد نہیں تو فوج سے ہی پوچھ لیا جائے۔
حکام نے سماء کو بتایا کہ ابتدائی نتائج پر تحفظات کا ایک ہی حل ہے کہ فوج کے پاس موجود ڈیٹا چیک کرلیا جائے۔ مردم شماری کا ریکارڈ محکمہ شماریات کے علاوہ فوج کے پاس بھی موجود ہے۔ مردم شماری کے عمل کے دوران سول اہکاروں نے فارم نمبر دو اور فوجی اہلکاروں نے فارم نمبر 786 پر متعلقہ گھرانے کے افراد کی تعداد کا اندراج کیا جسے بعد میں میچ کرکے ریکارڈ سربمہر کر دیا گیا۔
ادارہ شماریات کا دعویٰ ہے کہ سول و فوجی ریکارڈ میں کوئی فرق نہیں۔ البتہ سیاسی جماعتوں کے اعتراضات اور کسی قسم کا ابہام دور کرنے کیلئے صرف حکومت ہی فوج سے ریکارڈ حاصل کرسکتی ہے۔ سماء