ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو مات دیدی
لیڈز: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
لیڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے تین سو سترہ رنز درکار تھے۔ مہمان ٹیم نے ہدف پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز بلے باز شائی ہوپ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک سو اٹھارہ رنز بنائے۔ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر شائی ہوپ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ سات ستمبر سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ سما
ENGLAND
West Indies
2nd test
man of the match
series level
Shai Hope
تبولا
Tabool ads will show in this div