پہلی بار طاقتور کا احتساب کیا گیا
چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں، پہلی بار طاقتور کا احتساب کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے، پہلی بار طاقتور کا احتساب کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 دن جیل میں رہا،کوئی طاقت ورآدمی جیل میں نہیں ملا، مجھے جیل میں غریب لوگ ملے، لاہورميں بڑا فيصلہ کن اليکشن ہونے جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ضمني اليکشن ثابت کرے گا قوم عدليہ کيساتھ کھڑي ہے،ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں،جمہوری طریقے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشريف کا کيس نيب ميں لے جائيں گے ، ملتان کي ميٹرو ميں پونے دو ارب روپے کرپشن ہوئي،چيئرمين نيب تيار ہو جاؤ ہم کيس ليکر آرہے ہيں ۔
ان کا کہنا تھا کہ زرداری کوکلین چٹ دینے پرقوم چیئرمین نیب کو معاف نہیں کرے گی۔ سماء