فاروق ستارکی للکار؛مردم شماری مسترد،احتجاج کی کال دےدی

Aug 29, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Ma-Farooq-Sattar-Sot-29-08-1.mp4"][/video]

کراچی: نئی مردم شماری کےنتائج پرمتحدہ پاکستان کے سربراہ برس پڑے ۔ انھوں نے کہاکہ کراچی کی عوام کوپہلے کنارے سے لگایاجاتا رہا اوراب دیوارمیں چن دیاگیاہے۔ دس ستمبر کو تاريخي مظاہرہ ہوگا،تمام جماعتوں کو شرکت کي دعوت ہے۔

کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنےکہاکہ سندھ کے شہری علاقے کے لوگوں کو تیسرے درجے کا اورریڈانڈینزبنایا جارہا ہے۔ فاروق ستار نےکہاکہ شہری سندھ کوہرطرح کی سہولتوں سےمحروم کیاجارہا ہے۔

سربراہ ایم کیوایم نےکہاکہ کراچي،حيدرآباد،سکھر کے شہريوں کو بتادياگيا کہ ان کے ساتھ انصاف نہيں ہوگا۔انھوں نےمزیدکہاکہ سندھ کے شہري عوام کو واضح پيغام ديا گيا کہ وہ ملک چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے۔اٹھانوے اور اکياسي کي مردم شماري ميں بھي يہي ہوا تھا۔يہ صرف يہاں رہنے والوں کا نہيں، يہاں آ کر بسنے والوں کا بھي مسئلہ ہے۔

انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ مردم شماري کے جبري نتائج کسي حال ميں قبول نہيں کريں گے۔دو ہزار سترہ کي مردم شماري کو مسترد کرتے ہيں۔

انھوں نے احتجاج کی کال دیتےہوئے کہاکہ يہ ہم سب کي بقا اور سلامتي کي جنگ ہے۔دس ستمبر کو تاريخي مظاہرہ ہوگا،تمام جماعتوں کو شرکت کي دعوت ہے۔

 

FAROOQ SATTAR

Tabool ads will show in this div