یمن میں سوڈانی اور افغان باشندوں کی پاکستان سے مدد طلب
کراچی: یمن میں مقیم سوڈانی اور افغان باشندوں نے یمن سے محفوظ انخلاء کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔
ممتاز سماجی رہنما صارم برنی کے مطابق یمن میں ایک مقیم ایک افغانی اور سات سوڈانی باشندے مدد مانگنے والوں میں شامل ہیں جنہوں نے یمن سے نکلنے کیلئے صارم برنی ٹرسٹ کے ذریعے حکومت پاکستان سے مدد طلب کی ہے۔
صارم برنی کے مطابق مدد مانگنے والے غیر ملکی باشندے یمن میں پاکستانیوں کے سات اسپتال میں کام کرتے تھے۔
سماجی رہنما کے مطابق یمن میں سوڈان اور افغانستان کے سفارتخانے بھی غیر فعال ہوگئے ہیں۔ سماء