این اے 120: ہزاروں ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا غائب

Aug 28, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/ECP-Biometric-Demo-Isb-Pkg-28-08.mp4"][/video]

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے بڑے معرکے کیلئے بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کرليا مگر ساتھ ہی ساتھ حلقے میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا بھی غائب ہونے کا انکشاف کردیا۔

این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی باتیں ہورہی ہیں، بائیو میٹرک مشینيں کام کيسے کريں گی الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں اس کا عملی مظاہرہ کيا، مگر سب اچھا نہیں ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری فدا محمد نے بتایا حلقے میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا موجود ہی نہیں ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے مزید کہا این اے 120 میں تجرباتی بنیادوں پر 100 بائیو میٹرک مشینیں استعمال ہوں گی، تجربے سے قبل امیدواروں کی رضامندی بھی حاصل کی جائے گی، ہر پولنگ اسٹیشن پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی بڑا چیلنج ہوگی۔

این اے 120 میں 2 لاکھ 91 ہزار 880 ووٹرز کا مکمل ڈیٹا نادرا کے پاس ہے تاہم 29 ہزار 609 ووٹرز کا ایک بھی فنگر پرنٹ موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن کو مزید کیا چیلنجز درپیش ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری نے یہ بھی بتادیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل سے متعلق موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے، جس میں ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن کی معلومات اور بائیومیٹرک کے طریقہ کار کی آگاہی دی جائے گی۔ سماء

ECP

PTI

NADRA

Bye Election

NA 120

Tabool ads will show in this div