دھمکی آمیز فون موصول ہورہے ہیں، تحفظ دیا جائے، اہلیہ صولت مرزا

ویب ایڈیٹر

کراچی : صولت مرزا کی اہلیہ نے حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی، ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور کینیڈا سے ٹیلی فون کالز کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

صولت مرزا کی اہلیہ نے حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا اور کینیڈا سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں، جس میں کہا جارہا ہے کہ جو کچھ تم کررہے ہو یہ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجھے اور خاندان کے 60 افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کارکن صولت مرزا کو ایم ڈی کے ای ایس کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، 19  مارچ  کو پھانسی سے چند گھنٹے قبل ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد ان کی پھانسی مؤخر کردی گئی تھی۔ سماء

Qadri

questions

republicans

اہلیہ

Tabool ads will show in this div