مسلح افواج کسی بھی خطرےسےنمٹنےکیلئےتیارہیں،آرمی چیف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


جہلم   :   پاک فوج کے سپہ سالار  جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم  پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، مشن مکمل ہونے تک کسی قیمت پر ہم نہیں رکیں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے مقام ٹلہ رینج میں ہونے والی پاک فوج کی سالانہ مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمتںے کیلئے تیار ہے، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے۔

فوجی مشتقوں میں شریک دستوں سے خطاب میں آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ    مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مکمل کرینگے۔ ، ان کا کہنا تھا کہ بہترین تربیت اور مکمل تیاری ہی مکمل امن کی ضمانت ہے۔ٹلہ رینج آمد پر آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کی نقل وحرکت کی مشق کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر پاک فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔آرمی چیف نے  حقیقی جنگی ماحول میں جاری وسطی کمانڈ کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا،  اور  دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔ سماء

مسلح

Tabool ads will show in this div