توہین عدالت،نواز شریف کے خلاف ایک اور درخواست دائر

Aug 28, 2017

لاہور : برطرف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سماء کے مطابق برطرف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار محمود اختر نے وکلاء کنونشن میں پاناما کیس کے فیصلے پر تنقید کے خلاف درخواست دائر کی۔

 

یلاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاء سے خطاب میں پانامہ فیصلے پر تنقید کی، نواز شریف نے پانامہ فیصلے کو انصاف کے برعکس قرار دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر 12 سوالات اٹھائے۔

 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سماء

JIT

Panama

contempt court

Tabool ads will show in this div