امریکا میں ایچ بی ایل پر ممکنہ چھیاسٹھ ارب روپے جرمانے کا خدشہ

نیویارک /اسلام آباد : حبیب بینک لمیٹڈ کی جانب سے امریکی شہر نیویارک میں قائم برانچ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، بینک سیکریٹری کے مطابق برانچ بند کرنے کا فیصلہ امریکا کی جانب سے نیویارک میں موجود حبیب بینک کو630ملین ڈالر (تقریباً63ارب روپے)جرمانہ ہے،جس کی تصدیق ایچ بی ایل انتظامیہ نے بھی کردی ہے۔

حبیب بینک لیمٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حبیب بینک نے اپنی امریکی شہر نیویارک میں قائم برانچ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری حبیب بینک کے مطابق بینک کی جانب سے برانچ کو باقاعدہ طور پر بند کرددیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف فاننشئل سروسز کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حبیب بینک لمیٹڈ کو نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فائنانشیل سروسز نے لائسنس جاری کیا تھا لیکن اب اسے تسلیم کرنے کی بجائے چھ کروڑ انتیس لاکھ ڈالر جرمانے کا نوٹس بھجوادیا، جسے ایچ بی ایل نے شیڈول ایڈمنسٹریٹو سماعت کے دوران چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔

 

سیکریٹری حبیب بینک کا اپنی پریس ریلیز میں کہنا ہے کہ برانچ بند ہونے سے بینک کے کاروبار اور لین دین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، برانچ بند ہونے کے باوجود امریکی سے باہر اور بین الاقوامی طور پر ایچ بی ایل امریکی ڈالرز کے لین دین اور کاروباری نوعیت کے معاملات ڈیل کرتا رہے گا۔ کمپنی سیکریٹری نوشین احمد نے کہاکہ جرمانے کا نوٹس حقائق اور قانون کی خلاف ورزی ہے ، اسے امریکی عدالت میں بھی چیلنج کریں گے۔

 

واضح رہے کہ ڈی ایف ایس کی جانب سے پاکستانی بینک ایچ بی ایل کو ممکنہ طور پر چھیاسٹھ ارب روپے جرمانے کا خدشہ ہے، ممکنہ  پیلنٹی کے باعث نیویارک برانچ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایچ بی ایل کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے سے تعاون اور تمام قانونی جوابات اور فارمیلیٹز پوری کرنے کے باوجود ڈی ایف ایس کی جانب سے بھری بھرکم نوٹس جاری کیا گیا، جو سراسر غی قانونی اور بے جواز ہے۔

ترجمان ایچ بجی ایل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مخلصانہ سوچ، تعاون اور کارکردگی پر ڈی ایف ایس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا اور بہتر کارکردگی کے باوجود ہم پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی ایف ایس کی جانب سے برانچ کو باقاعدہ بند کرنے سے متعلق بینک سے درخواست جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء

Bank

Habib Bank Limited

branch closure

DFS

Tabool ads will show in this div