صولت مرزا کی اہلیہ کو موصول کالز سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم
ویب ایڈیٹر :
کراچی : ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز فون کالز کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات پر ایم کیو ایم کے ترجمان نے واضحات دیتے ہوئے کہا ہے کہ
صولت مرزا کی اہلیہ کو موصول مبینہ فون کالزسے پارٹی یا پارٹی کے کسی بھی نمائندے کا کوئی تعلق نہیں ، صولت مرزا کی اہلیہ کو مبینہ فون کالز سے کے بارے میں متعلقہ حکام کورپورٹ کرناچاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے ایم کیو ایم پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہیں کینیڈا اور جنوبی افریقہ سے مختلف افراد کی دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، دھمکی دینے والوں میں سے دو افراد کو وہ ذاتی طور پر جانتی ہیں۔ اہلیہ نے حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مینہ فون کالز میں کہا جارہا ہے کہ" جو کچھ تم کررہے ہو یہ ٹھیک نہیں ہے"۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کے 60 افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صولت مرزا کو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل کی جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے، تاہم دو بار ان کی پھانسی ملتوی کی گئی ہے۔ پہلی بار پھانسی سے صرف چند گھنٹے قبل جاری ہونے والی ویڈیو میں صولت مرزا کی جانب سے سننی خیز انکشافات نے ملکی سیاست کا درجہ حرارت بڑھا دیا،جس کے بعد مختلف اطراف سے ایم کیو ایم پر تنفید کا نیا سلسلہ شروع ہوا۔ سماء