یمن صورتحال پرکل جماعتی کانفرنس بلائی جائے،اپوزیشن پارٹیزکامطالبہ

ویب ایڈیٹر :


کراچی    :    اپوزیشن جماعتوں نے یمن کی صورت حال پر پاکستانی مؤقف سے متعلق کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے بلاؤل ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سعودی عرب میں فوج بھجوانے کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، اسفند یار ولی، فاروق ستار، سید سردار، راشد محمود سومرو اور اسرار اللہ زہری شریک ہوئے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس اور اے پی سی بلانے کی سفارش کی گئی جسے تمام شریک جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق رائے سے منظور کیا، اجلاس سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یمن کی صورت حال پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے۔ جنگ میں شمولیت اور فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرنا ہوگا۔ اس اہم مسئلے پر تحریک انصاف کیساتھ بھی مشاورت چاہتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سالمیت عزیز ہے لیکن خطے کا امن بھی ہمیں مقدم رکھنا چاہیے، اسلامی ممالک میں آگ لگی ہوئی ہے، یمن صورت حال اور خطے کی سیکورٹی خطرے میں ہے۔ یمن کی صورتحال پرپاکستان اہم کردارادا کر سکتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ یمن کے معاملے پر قومی پالیسی وضع کرنے کیلئے حکومت کو سب کو ساتھ بٹھانا چاہیے، قومی پالیسی کے بعد اگر کوئی نتائج نکلیں گے تو پھر سب ہی ذمہ دار ہوں گے، یمن کی صورت حال پر پوری قوم کوتشویش ہے، ذمہ داری کیساتھ قومی پالیسی وضع کرنی چاہیے۔ سماء

Abbottabad

exempted

Tabool ads will show in this div