پاکستانیوں کو خود دار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا، وزیر دفاع

سیالکوٹ : وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے بہت زیادہ قربانیاں دیں لیکن امریکا نے کئی برسوں سے خاطرخواہ مدد نہیں کی ہے، پاکستانیوں کو خود دار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں، امریکا نے کئی برسوں سے خاطر خواہ امداد نہيں دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو خود دار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہے، خود انحصاری کیلئے چھوٹے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی دھمکیوں کے بعد حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا دورہ امریکا مؤخر کردیا، نئی صورتحال میں وہ پہلے چین اور روس کا دورہ کریں گے۔ سماء

RUSSIA

USA

CHINA

TALIBAN

DEFENSE MINISTER

AFGHAN WAR

American Threats

Khwaja Mohammad Asif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div