وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا

کراچی : وزیراعظم کہتے ہیں کہ ماضی میں ملک میں ایل این جی لانے کی کوششیں ناکام رہیں، قدرتی گیس کو سسٹم میں شامل نہ کرنے سے توانائی کے بحران سے نہیں نمٹا جاسکتا، دیگر متبادل بہت مہنگے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے علاقے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو پارٹیوں نے ایل این جی لانے کیلئے بولی جمع کرائی تھی، ایل این جی کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ماضی میں ایل این جی لانے کی کوششیں ناکام رہیں، قدرتی گیس سسٹم میں شامل کئے بغیر بحران سے نہیں نمٹ سکتے، ٹرمینل 330 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کی جارہی ہے، ایل این جی کے اب تک 100 جہاز پاکستان آچکے ہیں۔ سماء

PM

PORT QASIM

LNG Terminal

Tabool ads will show in this div